بنوں،دیرینہ دشمنی پر ایک شخص قتل

بنوں،دیرینہ دشمنی پر ایک شخص قتل

  



بنوں (بیورورپورٹ)تھانہ ہوید کی حدود میں سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا رپورٹ کے مطابق تھانہ ہوید کی حدود میں واقع طور کلہ ڈاڈ کچکوٹ ہوید میں شاہ محمد خان ولد شاہ نواز خان عرف اول نیر ہوید ڈاڈ کچکوٹ قوم وزیر مداخیل دتہ خیل کو مبینہ ملزم سعد اللہ ولد سرفراز خان مداخیل حال ملتانی لنڈیڈاک نے فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس نے مقتول کے بھائی شیر محمد کی رپورٹ پر مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی وجہ عداوت قتل مقاتلہ کی سابقہ دشمنی بتائی گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر