بنوں،گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

  بنوں،گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

  



بنوں (بیورورپورٹ)تھانہ سٹی کی حدود میں واقع محلہ پھوڑی گیٹ میں گھر کے اندر آگ لگنے سے لاکھوں روپت مالیت کا سامان جل کر ناکارہ ہوگیا تھانہ سٹی کی حدود میں واقع پھوڑی گیٹ میں اکبر جان ولد بہرام خان کے گھر میں اس وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی جب گھر کے افراد فاتحہ خوانی کے سلسلے میں اپنے بھائی کے گھر گئے تھے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھادی تاہم اس دوران لاکھوں روپے مالیت کاالیکٹرانک،فرنیچر،کپڑے اور دیگر قیمتی سامان جل گیا خوش قسمتی میں سے گھر کے افراد موجود نہ ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا متاثرہ خاندان نے صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر بنوں سے مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر