کوہا ٹ، نیوسبز ی، فروٹ منڈی کے آڑ ھتیوں کا احتجاجی مظاہرہ

    کوہا ٹ، نیوسبز ی، فروٹ منڈی کے آڑ ھتیوں کا احتجاجی مظاہرہ

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) شادی ہال میں غیر قانونی سبزی و فروٹ منڈی چلانے کے خلاف نیو سبزی و فروٹ منڈی کے آڑھتیان اور کاروباری حضرات کا بنوں روڈ پر احتجاجی مظاہرہ‘ کوھاٹ بنوں روڈ نہر پل کے قریب بند‘ اے سی فرقان اشرف اور ڈی ایس پی صنوبر شاہ نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد سڑک کو کھول دیا گیا تفصیلات کے مطابق نیو سبزی و فروٹ منڈی کے آڑھتیان اور کاروبار سے وابستہ افراد نے ایک شادی ہال میں پرائیویٹ سبزی و فروٹ منڈی چلانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کوھاٹ بنوں شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ 7 نومبر کو ہائی کورٹ پشاور کے حکم کے مطابق پرائیویٹ سبزی منڈی پر پابندی لگاء گئی جس پر انہوں نے سٹے لے لیا اور 27 نومبر کو سٹے بھی کینسل ہو گیا مگر انتظامیہ کی غفلت کے باعث تمام کاروبار شادی ہال میں چل رہا ہے اور 67 کنال پر محیط سرکاری سبزی منڈی اجڑ کر رہ گئی ہے انہوں نے شادی ہال میں چالو منڈی کو بند کرنے اور نیو سبزی منڈی کو ترقی دینے کے مطالبات کئے اور ہائی کورٹ احکامات کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا اطلاع ملتے ہی اے سی فرقان اشرف اور ڈی ایس پی صنوبر شاہ موقع پر پہنچ گئے اور نیو سبزی منڈی کے صدر فیاض آفریدی اور دیگر کے ساتھ کامیاب مذاکرات کر کے روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا اور مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...