ملک بھر میں 7500نرسوں کی سیٹیں خالی، نرسنگ کونسل

ملک بھر میں 7500نرسوں کی سیٹیں خالی، نرسنگ کونسل

  



اسلام آباد(آ ئی این پی)سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے تفویض کردہ قانون سازی کے اجلا س میں بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان نرسنگ کونسل کے حکام نے بتایا کہ ملک بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت 7500 نرسوں کی سیٹیں خالی پڑی ہیں پولی کلینک میں اس وقت 300مزید نرسوں کی ضرورت ہے قائمہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ وزارت نرسوں کی سیٹوں میں اضافہ کرے اور خالی سیٹوں کو پر کرے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے نسانی اعضا کی پیوند کاری کے ادارے کے حکام نے بتایا کہ شفاہسپتال کے لیور یونٹ کو مبینہ طور پر غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ہونے پر بند کیا گیا تھالیکن بعد میں سابقہ وزیر کے حکم پر اسے دوبارہ کھول دیا گیا۔ہسپتال کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور معاملے کی انکوائری ہو رہی ہے کمیٹی نے اس معاملے میں ہونے والی پیش رفت کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی قائمہ کمیٹی نے پاکستان میڈیکل ریسرچ کونسل اور ہوٹا کی بریفنگ کو مسترد کرتے ہوئے اگلے اجلا س میں جامع رپورٹ طلب کر لی۔سینیٹر محمد یوسف بادینی نے بلوچستان میں نرسنگ کی تعلیم اور تربیت کے لئے مزید مراکز قائم کر نے پر زور دیا اور کہا کہ دور دراز علاقوں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت صوبائی سطح پر معاونت کر سکتی ہے اور مزید مراکز قائم کئے جا سکتے ہیں۔تاہم اس سلسلے میں تمام پہلووں کا بغور جائزہ لینا ہو گا۔ نرسنگ ایک مخصوص مہارت ہے اور اس کے لئے مناسب تعلیم اور تربیت کا ہونا ضروری ہے۔

نرسنگ کونسل

مزید : پشاورصفحہ آخر