ایل آر ایچ میں سٹی پیٹرولنگ فورس کا تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

    ایل آر ایچ میں سٹی پیٹرولنگ فورس کا تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے ایل آر ایچ ہسپتال میں سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کی تربیت فراہم کرنے کی خاطر سہ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پزیر ہو گیا، ابتدائی طور پر سٹی پٹرولنگ فورس کے پچاس جوانوں کو تربیت دی گئی جس کو مزید توسیع دی جائے گی، خصوصی تربیت کا مقصد کسی بھی حادثہ کی صورت میں پولیس جوانوں سمیت شہریوں کی بغیر کسی نقصان کے بروقت ہسپتال منتقلی کو یقینی بنانا ہے، کو رس کے اختتام پر ڈائریکٹر ایل آر ایچ نے سٹی پٹرول فورس میں فرسٹ ایڈ کٹ تقسیم کی تفصیلات کے مطابق ایل آر ایچ ہسپتال پشاور میں سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں کو فرسٹ ایڈ کے حوالے سے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، سہ روزہ تربیتی ورکشاپ میں ابتدائی طور پر پچاس پولیس اہلکاروں کو تربیت دی گئی، جبکہ تربیت کے اختتام پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے خصوصی فرسٹ ایڈ کٹ بھی دیئے گئے اس موقع پر پولیس اور ایل آر ایچ حکام نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پولیس جوانوں کو ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے تربیت دینے کا مقصد ماڈرن پولیسنگ کے کانسیپٹ کو عملی جامہ پہنانا ہے، اور کسی بھی حادثہ کی صورت میں ابتدائی بیس تیس منٹ نہایت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جن کے دوران حادثے کے شکار افراد کو طبی اصولوں کے عین مطابق ہسپتال پہنچا کر قیمتی انسانی جانوں کو ضیاع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے، اس موقع پر سٹی پٹرولنگ فورس کے ڈی ایس پی عثمان خان نے ا ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر