نوشہرہ،شادی میں شرکت کے بعد واپسی پر فائرنگ سے 2 زخمی

  نوشہرہ،شادی میں شرکت کے بعد واپسی پر فائرنگ سے 2 زخمی

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ)شادی تقریب سے واپسی پر نامعلوم ملزمان کا دو افراد پر فائرنگ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ ملزمان فرارہونے میں کامیاب پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یہ دونوں مجروحین فائرنگ کا نشانہ بنے تھے واقعات کے مطابق شیخ محمد طارق اور حامد سلطان اپنے کسی قریبی رشتہ دار کی شادی تقریب سے واپسی پر اپنے گھر جارہے تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے ان پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے شیخ محمد طارق اور حامد سلطان شدید زخمی ہوئے جبکہ نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر