کا ٹلنگ، بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکس سے عوام مشتعل

  کا ٹلنگ، بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکس سے عوام مشتعل

  



کاٹلنگ نمائندہ پاکستان)کاٹلنگ بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکس،عوام میں شدید اشتعال FPA سرچارج کے نام پر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے،تفصیلات کیمطابق بجلی کی بلوں میں FPA کے نام پر غریب لوگوں پر ٹیکس لگایا گیا۔جن غریب لوگوں نے سب سے کم یونٹ استعمال کئے ہیں ان پر سب سے زیادہ FPA کے نام پر نا معلوم ٹیکس لگا کر بل کو ایک ہزار روپے سے زیادہ کردیا گیا،مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے میڈیا کی نمائندوں کو اپنے بجلی کی تازہ بل دکھاتے ہوئے کہا کہ تمام صارفین کی بلوں میں اضافی رقم چارج کرلیا گیا ہیں۔ایک صارف کا موجودہ بل 671 روپے رعایت 2263 مقررہ تاریخ تک واجب الادا رقم 2933 روپے اضافی ٹیکس خاصکران صارفین پر لگایا گیا ہیے،جنکی استعمال شدہ یونٹ 100 سے کم ہے۔بجلی کا بل اصلی بل کئی گنا زیادہ آتاہے۔جسکی وجہ سے عوام حیران اور پریشان ہے جبکہ واپڈا کے اہلکار بھی FPA ٹیکس سے لا علمی کا اظہار کررہے ہیں۔عوام نے دھمکی دی ہے اگر غریب عوام کے بجلی کے بلوں سے اضافی ٹیکس واپس نہیں لیا گیا تو احتجاج پر نکل آئینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...