اسد قیصر کی وفد کے ہمراہ روضہ رسول ؐپر حاضری، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے

اسد قیصر کی وفد کے ہمراہ روضہ رسول ؐپر حاضری، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے

  



اسلام آباد (این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفد کے ہمراہ مسجد نبویؐ میں روضہ رسول ؐپرحاضری دی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرجو ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی شوریٰ کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں وہ دارالحکومت ریاض میں اپنی سرکاری مصروفیات مکمل ہونے کے بعدمدینہ منورہ پہنچے۔ریاض میں قیام کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے علاوہ شوریٰ کونسل کا دورہ کیا اور چیئر مین سعودی شوریٰ کونسل اور شوریٰ کے ممبران سے ملاقاتین کیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین رابطوں کو فروغ دینے کے علاوہ مسئلہ کشمیرکی تازہ صورتحال اور مسلم اْمہ کو درپیش چیلنجز پرقابو پانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مدینہ منورہ پہنچنے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے وفد کے ہمراہ مسجد نبویؐ میں روضہ رسول ؐپر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔ اس موقع پر اْنہوں نیملک کی ترقی و خوشحالی اور اْمت مسلمہ، خصوصاََ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اسد قیصر

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...