بشیر خان کی خدمات ڈبلیو ایس ایس پی میں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی‘ رابعہ بصری
پشاور (سٹی رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے کوہاٹی چوک میں ٹیوب آپریٹر بشیر خان کو 40 سال ملازمت کرنے اور ریٹائرمنٹ کے موقع پر سرٹیفیکٹ سے نوازا اس موقع پر ایم پی اے نے کہاکہ انکی خدمات ڈبلیو ایس ایس پی میں ہمیشہ یادرکھی جائیگی اور انکی چایس سالہ خدمت پربشیر خان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے اپنی زندگی کانصف حصہ ڈبلیو ایس ایس پی خدمت کرکے گزار دیا ‘ اس موقع پر انہوں نے کوہاٹی چوک میں ڈبلیو ایس ایس پی کے دفتر کامعائنہ بھی کیا اس موقع پر سی ایم آئی ریاض خان‘ یوتھ ایم پی اے داؤد خان‘ اوردیگر بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ا نکو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ڈبلیو ایس ایس پی کے ورکر ہمارے لیے باعث فخر ہے جوکہ شہر کو صاف ستھرارکھنے میں اپناکرداراداکرتے ہیں