افغانستان اور پاکستان دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں،میاں افتخار

  افغانستان اور پاکستان دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں،میاں افتخار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)افغان قونصلیٹ پشاور کے تین رکنی وفد نے جمعرات کے روز باچاخان مرکز پشاور کا دورہ کیا جس کی قیادت ویزاانچارج پشاور قونصلیٹ فریدون حیدری کررہے تھے، اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخارحسین،صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک اور رہنما اے این پی ارباب طاہر نے وفد کا استقبال کیا۔ اے این پی رہنماؤں نے وفد کو نومنتخب افغان صدر اشرف غنی کی دوبارہ کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی منتخب حکومت امن عمل کی کامیابی میں مزید توانا اور مثبت کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخارحسین نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دونوں ممالک دہشت گردی کا شکار ہیں اور امن کی خاطر ہمسایہ ممالک کے بہتر تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ پرامن پاکستان اور پرامن افغانستان لازم و ملزوم ہیں، ثقافتی طور پر دونوں جانب آباد پشتونوں کے درمیان روابط انتہائی ضروری ہیں۔ افغان وفد نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔