جامعہ پشاور،خوشحال خٹک ہاسٹل میں پانی نہیں،طلباء کو مشکلات کا سامنا

جامعہ پشاور،خوشحال خٹک ہاسٹل میں پانی نہیں،طلباء کو مشکلات کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)جامعہ پشاور کے ہاسٹل میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پرھ رہا ہے تاہم جامعہ کے انتظامیہ اس حوالے کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے طلبا ء نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہاسٹل میں پانی کے مسلہ کو حل کرنے کیلئے فورہ اقدمات اٹھائے جائے بصورت دیگر احتجاج کرینگے جامعہ پشاور کے خوشحال خان خٹک ہاسٹل کے بالائی منزل جو 200کمروں پر مشتمل ہے میں طلبہ کو پانی دستیاب نہیں جسکی وجہ سے طلباء دیگر جگہوں سے پانی لانے پر مجبور ہے۔طلباء کیمطابق بالائی منزل پر کافی عرصہ سے پانی کی عدم دستیابی کا مسلہ درپیش ہے جبکہ اس حوالے سے متعلقہ انتظامیہ کو متعد د بار اگاہ کیا مگر انتظامیہ نے ہاسٹل میں پانی کے مسلہ کو حل نہیں کیا جسکی وجہ سے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ہاسٹل میں موقیم دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہاسٹل میں پانی کی دستیابی ممکن بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر احتجاجی دھرنا دینگے۔