سیاست کوئی کرکٹ کا کھیل نہیں،شریف اللہ خان
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)پیپلزپارٹی کے سابق ضلع کونسل کے رُکن شریف اللہ خان نے وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاست کوئی کرکٹ کا کھیل نہیں موجودہ حکمران سیاست کے الف، ب،ج سے ناواقف ہیں اور اپنی من پسند اور ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے پیپلزپارٹی نے اپنے دوراقتدارمیں عوامی مسائل پرخصوصی توجہ دی ہے‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزیہاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت عوامی مسائل پرکوئی توجہ نہیں دے رہی ہے حکومت پاس قابل اورمحنتی ٹیم موجودنہیں ہے اس لئے ملک میں آئے روز ٹیکسوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کے کندھوں پر مزدور بوجھ بڑھ گیا ہے اور وہ خودکشیوں پر مجبور ہیں کہ پاکستان کو سیاستدانوں نے حاصل کیا ہے نہ کہ کرکٹ کے کھلاڑیوں نے اُنہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے خدمت کے نام پرعوام سے ووٹ لیاتھاجبکہ حکومت اس کے برعکس عوامی مسائل حل کرنے کے نجائے انتقامی کاروائیوں پراُترآئی ہے جس سے غریب عوام پرمنفی اثرپڑتاہے اُنہوں نے مزید کہاکہ عوام کی نظریں پیپلزپارٹی پرلگی ہوئی ہے کیونکہ پیپلزپارٹی کے قائدین اورکارکنوں نے نہ صرف عوام کے مسائل حل کرنے پرتوجہ دیاہے بلکہ اُنہوں نے پاکستان اورجمہوریت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اورقوم پرآنچ نہیں آنے دیا۔