عوام کو صاف پانی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،مظہر زیب خان ڈی سی مردان

  عوام کو صاف پانی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،مظہر زیب خان ڈی سی مردان

  



مردان(بیورورپورٹ) کمشنرمردان ڈویژن مطہر زیب خان نے کہا ہے کہ عوام کو پینے کے کے صاف پانی فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، کیونکہ پانی ہے تو زندگی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر، ایکسین پبلک ہیلتھ، ٹی ایم او، اور WSSCMکے نمائندوں نے شرکت کی۔ ایکسین پبلک ہیلتھ نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے ٹی ایم اے مردان کے درخواست پر ہر شہری یونین کونسل، تحصیل ضلع مردان کیلئے 31نمبر واٹر سپلائی اسکیمیں عمل میں لائیں ہیں۔اس پراجیکٹ میں موجود پینے کے پانی کے نظام کی بہتری اور نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب شامل تھا۔ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے 2013 میں کامیابی کیساتھ یہ31اسکیمیں مکمل کیں۔ 14اسکیمیں ٹی ایم اے مردان کو اپنے اپریشن اور منٹائنmaintenance کے لئے حوالے کئے جبکہ باقی 17سکیموں پر کام جاری ہے۔ جبکہ ان سکیموں کیلئے یے عملے کی تقرری کے لئے بجٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایم اینڈ آر فنڈز مسائل ہیں۔ کمشنر مردان نے ہدایت کی کہ مفاد عامہ کے اس ضروری عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور جو مسائل درپیش ہیں انکو فی الفور حل کئے جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ صوبائی حکومت کو بھی بھیجا جائیگا تاکہ اس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...