گومل یونیورسٹی سے ایک لاکھ 64 ہزار روپے کی رقم غائب،مقدمہ درج
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی کے سیکورٹی دفتر سے ایک لاکھ 64ہزار روپے کی رقم غائب ہونے کا مقدمہ سیکورٹی انچارج نے سب انسپکٹر اور ڈرائیور کیخلاف گومل یونیورسٹی تھانے میں درج کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی میں گومل یونیورسٹی کے سیکورٹی انچارج فریداللہ خان نے 409/34ppcکے تحت رہورٹ درج کرائی ہے کہ سیکورٹی دفتر سے ایک لاکھ 64ہزار روپے کی رقم غائب ہے، جس کو سب انسپکٹر سمیع اللہ اور ڈرائیور صادق شاہ نے خیانت کرتے ہوئے دفتر سے غائب کیا ہے۔