ڈیرہ،غیر قانونی ہنڈی کاروبار میں ملوث گرفتار

  ڈیرہ،غیر قانونی ہنڈی کاروبار میں ملوث گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)صدر پولیس نے مارکیٹ میں غیر قانونی ہنڈی/حوالہ کے کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار کرکے اس سے دو لاکھ روپے سے زائد کی رقم برآمد کرلی، مقدمہ درج کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس او صدر عابد اقبال بلوچ نے پولیس نفری کے ہمراہ نائب مارکیٹ پر چھاپہ مار کر غیر قانونی ہنڈی/حوالہ کے کاروبار میں ملوث ملزم قطب الدین سکنہ روڈی خیل کو گرفتار کرکے اس سے دو لاکھ27ہزار6سو روپے کی رقم برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔