وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن، شفقت اللہ

وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن، شفقت اللہ

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے سابق ضلع کونسل کے رُکن شفقت اللہ خوئیدادخیل نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے ملک کے کونے کونے میں ترقیاتی منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے جس سے اپوزیشن جماعتوں کو وزیراعظم عمران خان فوبیا ہوگیااس لئے سب چوراکٹھے ہوکراپنی کرپشن چھپارہی ہے تاہم اُنہیں معلوم نہیں کہ وزیراعظم عمران خان اُن کاہرجگہ پیچھاکریں گے اوروہ احتسابی عمل سے بچ نہیں سکتے ہیں‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزیہاں میڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ ضلع لکی مروت سمیت جنوبی اضلاع ہمیشہ کے لئے حکمرانوں کی نظروں سے اُوجھل تھی اورکسی نے بھی جنوبی اضلاع کی ترقی کے لئے جدوجہدنہیں کی اور موجودہ صوبائی حکومت نے سب سے پہلے خیبرپختونخواکے پسماندجنوبی اضلاع کی ترقی کے لئے مختلف منصوبوں کااعلان کیاجس کی تکمیل سے سوتھ ریجن ترقی یافتہ اضلاع میں شامل ہوں جائے گا اُنہوں نے مزیدکہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے دورحکومتوں میں اقرباپروری اورکریشن کے بازارگرم رکھے تھے اورعوام کاپیسہ باہرمنتقل کردیاتھاجس کی وجہ ملک معاشی طورپرکمروزہوچکاہے اُنہوں نے کہاکہ پچھلے عام انتخابات میں عوام نے تمام پار ٹیوں کومستردکرکے وزیراعظم عمران خان کوواضح مینڈیٹ دیااوراب وزیرعظم ملک لوٹنے والوں کاہرصورت احتساب کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر