بنوں،بغیر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکلوں میں پیٹرول ڈالنے پر پابندی

      بنوں،بغیر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکلوں میں پیٹرول ڈالنے پر پابندی

  



بنوں (بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ نے ہیلمٹ پہنے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فروحت کرنے پر پابندی لگائی ہے ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں تمام پٹرول پمپس مالکان اور منیجرز کو خبر دار کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے کیونکہ اکثر موٹر سائیکل حادثات میں بغیر ہیلمٹ پہننے والے موٹر سائیکل سوار جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں یا پھر شدید زخمی ہوکر ہمیشہ کیلئے معذور ہوجاتے ہیں لہذا تمام پٹرول پمپس مالکان اور منیجرز کو سختی سے مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ بغیر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فروحت نہ کریں ورنہ انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...