خیبر،حراست کے دوران جاں بحق اہلکار کے لواحقین کا دھرنا

خیبر،حراست کے دوران جاں بحق اہلکار کے لواحقین کا دھرنا

  



خیبر بیورورپورٹ) لنڈیکوتل بازار میں خیبر سیاسی اتحاد کے زیر اہتمام لنڈی کوتل ایف سی زیرحراست جاں بحق نو جوان خاطرشینواری(مرحوم) کے واقعہ پر فاتحہ خوانی اور اور احتجاجی دھرنا جاری ہے فاتحہ خوانی اور احتجاجی دھرنا میں سیاسی قائدین تاجروں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور متاثرہ خاندان کے ساتھ اس اظہار یکجہتی اور ان کو انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا خیبر سیاسی اتحادکے مشران حاجی شاہ حسین شینواری، مفتی اعجاز شینواری. حضرت ولی آفریدی. ملک دریاخان آفریدی. مراد حسین آفریدی. سید مقتدر شاہ آفریدی. مولانا حضرت اللہ شینواری. شاہ رحما ن شینواری.ذاکر آفریدی طیب خان.شاہ کر آفریدی بنارس شینواری.قاری مجاہد شینواری عبدالرؤوف شینواری نے فاتحہ خوانی اور احتجاجی دھرنا کے موقع پر درجہ زیل مطالبات پیش کئے. خاطر مرحوم کے واقعہ پر جوڈیشل انکوائری مقرر کیاجائے،متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کی جائے،سرچ آپریشن میں گرفتار تمام افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے،اور خاندان کو شہید پیکج دیا جائے اور علاقے میں غیر ضروری چھاپے اور گرفتاریاں بند کی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کے روک تھام کیا جائے تاکہ سیاسی اتحاد کے مشران نے کہا احتجاجی دھرنا چار دن تک یعنی اتوار کے روز تک جاری رہے گاانہوں نے کہا کہ بم بلاسٹ سیکورٹی فورسز کی ناکامی ہیں عوام کا کیا قصور ہیں کہ پھر انہیں گرفتار کیا گتا ہے انہوں نے کہا کہ اب بھی پسید خیل قوم میں سیکورٹی فورسز چھاپے اور غیر ضروری چیکنگ جاری ہیں اس ملک کے لئے انکے مشران نے اور عوام نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں لیکن قربانیوں کا صلہ لاشوں کی صورت میں دیتے ہیں جو سراسرظلم اور ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ فاٹا کو خیبر پختون خواہ میں انضمام کے بعد قبائلی عوام کووکیل دلیل اور اپیل کا حق دیا گیا ہے آیا خاظر شینواری کو یہ حقوق دیا گیااور سات دن گزرگئے آیاسرچ آپریشن میں شک کی بناء پر گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کیا گیاہیں ملزم اور مجرم کا فیصلہ عدالت کرینگے سیاسی قائدین نے کہا کہ علاقے کے مسائل پر کسی قسم کا سمجھوتہ اور سودا بازی نہیں کرینگے علاقے کے مشران اور عوام کے ساتھ ملکر تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کرینگے سیاسی قائدین نے کہا کہ خاطر مرحوم کے واقعہ پر فاتحہ خوانی اور احتجاجی دھرنا اتوار کے روز تک جاری رہے گا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کے فراہمی اور علاقے کے مسائل کے حل کرنے تک چھین سے نہیں بیٹھے گے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...