ہنگو، مصالحتی کمیٹی کی کوششیں بار آور، 2خاند انوں میں دیر ینہ تنا زعہ ختم

ہنگو، مصالحتی کمیٹی کی کوششیں بار آور، 2خاند انوں میں دیر ینہ تنا زعہ ختم

  



ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگومصالحتی کمیٹی نے دوخاندانوں کے مابین 28سالہ پرانہ جائیدادکاتنازعہ حل کردیا،ضلعی پولیس سربراہ ہنگوشاہداحمدخان کی ہدایت پر مصالحتی کمیٹی نے فریقن کے مابین تنازعہ افہام وتفہیم کیساتھ حل کرکے فیصلہ سنادیا،فیصلے کودونوں فریقین نے باہمی رضامندی سے قبول کرلیا،فریق اول عبدالوہاب ولدعبدالبادشاہ سکنہ شاہووام اورفریق دوئم محمداقبال ولداسرافیل سکنہ وچ بازارنے پرانی رنجشیں بھولاکرڈی آرسی آفس میں ایک دوسرے کوگلے لگایا،اس موقع پرڈی پی اوہنگوشاہداحمدخان نے دونوں فریقین کو28سالہ پرانہ جائیدادکاتنازعہ حل ہونے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈی آر سی کے قیام سے عوامی تنازعات اورسالہاسال کی پرانی عداوتیں اوررنجشیں ختم ہورہی ہیں،ضلعی سطح پرہنگومصالحتی کمیٹی کاکام لائق تحسین ہے،کمیٹی کی انتھک محنت اورشب ورزمخلصانہ کوششوں سے لوگوں کے مسائل اورپرانی دشمنیاں خوش اسلوبی سے ختم ہورہی ہے،جسکی زندہ مثال آج کایہ 28سالہ پرانہ جائیدادکاتنازعہ ہے جسے مصا لحتی کمیٹی چئیرمین ملک عاقل کی قیادت میں خوش اسلوبی سے حل کردیاگیا،جس پر مصالحتی کمیٹی کے ممبران کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،ڈی پی اونے مصالحتی کمیٹی ممبران کوضلعی پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی،فریقین نے مصالحتی کمیٹی کے اس فیصلے پراعتمادکااظہارکرتے ہوئے ڈی پی او شاہداحمدخان اورمصالحتی کمیٹی ممبران کاشکریہ اداکیا۔اس موقع پر مصالحتی کمیٹی ممبران حاجی قاسم خان،ملک فضل نور،حاجی گل شایدخان اورحاجی ظہیرحسین بھی موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...