منشیات آئس اور چرس کے مکروہ دھندہ میں ملوث ملزمان گرفتار، آئس اور چرس برآمد

منشیات آئس اور چرس کے مکروہ دھندہ میں ملوث ملزمان گرفتار، آئس اور چرس برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات آئس/ چرس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مشہور منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان نے ابتد ائی تفتیش کے دوران آئس اور چرس کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے165 گرام آئس اور 7 کلو گرام چرس بھی برآمد کی گئی ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف نئے قانون کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس آپریشن ظہو ربابر آفریدی کی خصو صی ہدایت پر پشاور پولیس نے آئس اور چرس فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے جس کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات آئس اور چرس بھی برآمد کی ہے جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ عبد اللہ جلال خان نے خفیہ اطلاع پرملزم زرشاد ولد شہاب کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 165گرام آئس بر آمد کرلی ہے، ایس یاچ او تھانہ چمکنی عمر آفریدی نے منشیات فروش سید صابر اور وحید اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4 کلو گرام چرس،تھانہ ارمڑ پولیس نے ملزمان عزیز اور شاکر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام چرس جبکہ تھانہ بڈھ بیر پولیس نے منشیات فروش نہار گل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کر لی،تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات آئس اور چرس فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف نئے قانو ن کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کردی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر