کرپٹ عناصراور سیاستدانوں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں، شوکت یوسفزئی

    کرپٹ عناصراور سیاستدانوں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں، شوکت یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مانچسٹر(آئی این پی) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کی طرف سے تحفہ ہے تاہم ماضی کے نالائق حکمرانوں نے ملک عالمی طاقتوں کے ہاتھوں گروی رکھ دیا تھا کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے پیسہ عوام پر خرچ نہیں ہوسکا، امیر اور غریب کے بیچ میں بہت بڑا خلا پیدا ہوا عمران خان کی قیادت میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہو رہا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کو شکست ہوگئی ہے، ملک ایک مضبوط معاشی ٹریک پر آچکا ہے قومی اداروں کو مستحکم بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔وزیر اطلاعات نے مانچسٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکرپشن سے پاک پاکستان کی بنیاد رکھی جا رہی ہے قائداعظم نے پاکستان کی بنیاد رکھ کر مسلمانوں اور اقلیتوں کے اوپر بہت بڑا احسان کیا آج ہندوستان کا سیکولر چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا۔ جہاں اقلیتوں اورکشمیریوں پر ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑ دیئے گئے۔
شوکت یوسفزئی