بنوں، منڈاں روڈ تعمیر تاخیر سے عوام کو مشکلات کا سامنا

  بنوں، منڈاں روڈ تعمیر تاخیر سے عوام کو مشکلات کا سامنا

  



بنوں (بیورورپورٹ)ہیوی ٹرانسپورٹ یونین کے صدر ملک نیک دراز خان منڈان نے کہا ہے کہ زیر تعمیر منڈان روڈ کی تعمیر میں تاخیر سے عوام کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں بنوں شہر سے ککی شہر تک منظور شدہ روڈ کے ٹینڈر بھی کئی سال پہلے ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ روپے کی لاگت سے کچھ حد تک کام کیا گیا ہے لیکن مذید فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ادھورا کام عوام کیلئے عذاب بن گیا ہے اور منڈان سڑک موت کا کنواں بن گئی ہے لہذا وزیر اعلیٰ محمود خان اس کا سختی سے نوٹس لیں اور سڑک کیلئے منظور شدہ فنڈ جلد از جلد ریلیز کرکے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں کیونکہ کھنڈرات میں تبدیل زیر تعمیر منڈان سڑک پر ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں جسمیں ماہانہ درجنوں افراد زخمی ہوجاتے ہیں جبکہ متدد افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں چند ہفتے پہلے بھی سکول جانے والے دو طلباء حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے اور اس سڑک پر بنوں شہر سے لیکر ککی اور نورنگ تک روزناہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں اور اگر یہ صورتحال رہی تو روزنامہ قیمتی زندگیاں حادثات کی نظر ہوں گی انہوں نے صوبائی حکومت،کمشنر بنوں اور ڈپٹی کمشنر بنوں سمیت ایکسن سی اینڈ ڈبلیو اور مقامی ایس ڈی او سے پرزور مطالبہ کیا کہ سڑک کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے فوری طور پر سڑک کیلئے فنڈز ریلیز کئے جائیں اور سڑک کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائیں بصورت دیگر عوام اپنے حق کیلئے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...