حاجی صاحب گل سپرد خاک کردیئے گئے

حاجی صاحب گل سپرد خاک کردیئے گئے

  



تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان) پریس کلب تخت بھائی کے بانی وحید گل وحید (مرحوم) کے بھائی حاجی صاحب گل جو گزشتہ رات انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کو جمعرات کے روز ان کے آبائی قبرستان گاڈی با با میں سپر دخا ک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں عما ئدین علا قہ اور اعلیٰ سول و سرکاری حکام نے شر کت کی۔ مرحوم سینئر صحافی جا وید عالم مہمند، انعام خان (دبئی) کے والد بزرگوار جبکہ ہم نیوز ٹی وی چینل پشاور کے بیورو چیف طارق وحید، میڈیا کلب کے چیئر مین حاجی ہدا یت للہ مہمند، ٹی ایم اے کے کلرک شو کت حیات، پاک ایئر فور س کے لیفٹننٹ ذیشان خان، مختیار احمد،محکمہ پو لیس کے عمران احمد اور اجمل ناصر کے چچا تھے۔ رسم قل بروز ہفتہ کوٹ روڈ نزد گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول تخت بھائی میں ادا کی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...