سینیٹ کا اجلاس نہ بلاکر کروڑوں روپے بچارہے ہیں، سواتی

  سینیٹ کا اجلاس نہ بلاکر کروڑوں روپے بچارہے ہیں، سواتی

  



اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے سینیٹر رضا ربانی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ رضا ربانی بتائیں! اگر بے ہنگم شور شرابہ کرنا ہے تو ہم کس کے لئے سینیٹ اجلاس بلائیں؟۔ انہوں نے کہاکہ رضا ربانی بتائیں! کروڑوں روپے خرچ کرنے سے عوام کو کیا فائدہ ہوگا۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہاکہ ہمیں اصلاحات کے نام پر ووٹ ملے،ہم اصلاحات بل لاتے ہیں تو آپ پہلے ہی مسترد کردیتے ہیں، اگر ہم اصلاحات کے لئے آرڈیننس لانے کی بات کرتے ہیں تو آپ پہلے رد کر دیتے ہیں،پہلے کبھی ایسانہیں دیکھا کہ آرڈیننس پیش کرنے سے قبل ہی اپوزیشن متحرک ہوجائے۔ انہوں نے کہاکہ ایوانوں میں شورو غل معمول بنالیا گیا، زاتی مفاد کے لئے اجلاس بلانا ہے تو پھر نہ بلاکر لوگوں کے کروڑوں روپے تو بچا رہے ہیں۔

سواتی

مزید : پشاورصفحہ آخر