نیب کوجاوید لطیف و اہلخانہ کی گرفتاری سے قبل انہیں آگاہ کرنیکا حکم

نیب کوجاوید لطیف و اہلخانہ کی گرفتاری سے قبل انہیں آگاہ کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی اور مسٹر جسٹس چودھری مشتاق احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نیب کو مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف اوران کے خاندان کے دیگر افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل انہیں آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے یہ حکم جاوید لطیف اوران کے خاندان کے دیگر افراد انور لطیف، اختر لطیف، منور لطیف، امجد لطیف اور احسن جاوید کی درخواست پرجاری کیا۔درخواست گزاروں کی طرف سے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے نیب کیس میں گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا گیا،درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کا ترجمان ہونے کے باعث جاوید لطیف اور ان کی فیملی کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایم این اے جاوید لطیف سمیت دیگر درخواست گزاروں نے اپنے تمام اثاثے انکم ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کر رکھے ہیں، تمام جائیدادوں کا ریکارڈ نیب سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے پاس پہلے سے ہی موجود ہے۔ درخواست میں اینٹی کرپشن کے افسروں کو متعلقہ انکوائری کے ریکارڈ سمیت طلب کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
نیب،حکم