مہمند سیاسی اتحاد اجلاس: مامد گٹ کیڈٹ کالج نام تبدیل کرنے کیلئے ہفتہ کی ڈیڈ لائن

مہمند سیاسی اتحاد اجلاس: مامد گٹ کیڈٹ کالج نام تبدیل کرنے کیلئے ہفتہ کی ڈیڈ ...

  



مہمند(نمائندہ پاکستان) مہمند، مہمند سیاسی اتحاد کا ایک اہم اجلاس مہمند پریس کلب غلنئی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مولانا محمد عارف حقانی نے کی۔ اس کے علاوہ مہمند سیاسی اتحاد کے جنرل سیکرٹری فضل ہادی، سینئر نائب صدر سوید خان، سینئر نائب صدر دوم ملک عظمت خان، سینئر نائب صدر سوئم ملک جہانزیب،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک مصطفی، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مہمند کے رہنماء ارشد بختیار، جماعت اسلامی کے فردوس خان صافی، مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر میر افضل مہمند، جماعت اسلامی جنرل سیکرٹری نوید خان اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ صدر پرویز خان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں تین باتوں پر اتفاق رائے پایا گیا۔ جس میں کیڈٹ کالج مامد گٹ کا نام مہمند کیڈٹ کالج رکھنے پر حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیا گیا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر کیڈٹ کالج مہمند کے نام کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا تو پھر مکمل احتجاج کیا جائیگا۔ اور کیڈٹ کالج کو تدریسی سرگرمیوں کیلئے نہیں کھولنے دینگے۔ کیڈٹ کالج مہمند رکھنے کے علاوہ کالج میں تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف مقامی افراد لئے جائینگے۔ کیڈٹ کالج میں ضلع مہمند کا کوٹہ 50 فیصد مقرر کیا جائے۔ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو ضلع مہمند کے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل مہمند سیاسی اتحاد بھر پور مذاحمت کرینگے۔ اور کالج نام تبدیلی تک آرام سے نہیں بیٹھے گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے کے بہتر مفاد میں کالج کو متنازعہ ہونے سے بچائے اور ہمارے مطالبات پر غور کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...