محمد وسیم سے اپنی سلیکشن کا سوال نہیں کرسکتا نعمان علی

    محمد وسیم سے اپنی سلیکشن کا سوال نہیں کرسکتا نعمان علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) قائد اعظم ٹرافی میں 52 وکٹیں حاصل کرنے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے قومی ٹیم میں سلیکشن کے حوالے سے کہاہے کہ میں اپنی ٹیم کے کوچ اور قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد وسیم سے یہ نہیں پوچھ سکتا کہ مجھے کیوں منتخب نہیں کیا جا رہا ہے۔ نعمان علی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی پرفارمنس کی بنیاد پر فواد عالم اور عابد علی کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا اور یہ بات ان کے لئے باعث تقویت ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے کھیلے جانیوالے 5 روزہ فائنل کی پچ وہ نہیں جس پر چند دن پہلے پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کھیلا گیا تھا۔


نعمان علی نے کہا کہ فائنل میں مخالف ٹیم سینٹرل پنجاب کو بہترین اور تجربے کار کرکٹرز کی خدمات حاصل ہیں اور دیکھا جائے تو صفحات پر یہ ایک مضبوط ٹیم بھی ہے، تاہم فائنل کا اپنا دباؤ ہوتا ہے۔نعمان علی نے کہا کہ کوچ محمد وسیم بہت تعاون کرتے ہیں، ہاں میں ان سے یہ ضرور سوال کر سکتا ہوں کہ میرے اندر کیا خامیاں ہیں، میں خود کو کیسے مزید بہتر بنا سکتا ہوں تاہم ان سے یہ نہیں پوچھ سکتا کہ مجھے قومی ٹیم میں کیوں منتخب نہیں کیا جا رہا ہے