اے او ایس پولو ٹیم آدھے گول کے فرق سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی

اے او ایس پولو ٹیم آدھے گول کے فرق سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام میجر جنرل سعید الزمان جنجوعہ میموریل پولو کپ 2019ء سپانسرڈ بائی جے ایس بینک کے تیسرے دن پہلے سیمی فائنل میں اے او ایس پولو ٹیم نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 5.5-5 آدھے گول کے فرق سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسری طرف ڈائمنڈ پینٹس نے فلائی بوائز کو 9-.6.5 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اے او ایس پولو ٹیم اور ماسٹر پینٹس بلیک کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ اے او ایس پولو ٹیم نے آخری لمحوں میں گول سکور کرکے میچ جیت لیا۔ اے اویس پولو ٹیم کی طرف سے کیان ہال نے تین جبکہ راجہ سمیع اللہ نے دو گول سکور کیے۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے مینول کرانزا نے چار جبکہ احمد زبیر بٹ نے ایک گول سکور کیا۔ اس طرح اے اویس پولو ٹیم نے آدھے گول سے سیمی فائنل جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے فلائی بوائز کو 9-6.5 سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے حسام علی حیدر نے چھ، میر حذیفہ احمد نے دو جبکہ راجہ ارسلان نجیب نے ایک گول سکور کیا۔ دوسری طرف سے فلائی بوائز کی طرف سے سکواڈرن لیڈر حمزہ اقبال نے دو، حمزہ خان اور ثاقب رحیم نے ایک ایک گول کیا جبکہ اڑھائی گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ آج بروز جمعتہ المبارک لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب میں دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔ دوسرا سیمی فائنل ماسٹر پینٹس اور باڑیز کی ٹیموں کے درمیان جبکہ سب سڈری کیلئے آرٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس کا مقابلہ پلانٹیم ہومز سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...