پاکستان میں سب غیر مسلم پاکستانی ہیں!

پاکستان میں سب غیر مسلم پاکستانی ہیں!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان کے دفترخارجہ نے امریکہ کی طرف سے مذہبی پابندیوں کے الزام مسترد کر دیئے اور کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو بھارت کی آنکھ سے نہ دیکھے۔ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل طور پر مذہبی آزادی حاصل ہے اور وہ شہریوں کی طرح پوری پوری رسومات بھی ادا کرتے ہیں۔وزارت خارجہ نے معمول کے مطابق الزام مسترد کیا، تاہم کوئی اس حقیقت سے آنکھ نہیں چرا سکتا کہ ہمارے ملک میں حقیقی معنوں میں مذہبی آزادی ہے، جس کا اندازہ اب تو کرسمس کی تقریبات ہی سے ہو جانا چاہیے جبکہ یہاں سکھ حضرات اور ہندوؤں کو بھی ہر طرح اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی آزادی ہے اور وہ پاکستانی شہریت کے حامل پورے شہری ہیں، بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ وہ اقلیت نہیں پاکستانی ہیں تو زیادہ بہتر ہے۔ یہ بھی درست ہے کہ امریکی الزام بھارت کی شہ پر ہے، جس کے اپنے ملک میں غیر ہندوؤں (مسلمان+عیسائی+دلت) پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور ہندو معاشرہ تو یوں بھی ذات پات پر یقین رکھتا اور عمل کرتا ہے اور الزام پاکستان پر لگاتا ہے۔ جہاں تک امریکی الزام کا تعلق ہے تو اس میں ایک غیر مسلم اقلیت کی سازش والی بو بھی آتی ہے اور یہ قادیانی ہیں، امریکہ کو باور کروانا چاہیے کہ قادیانی پاکستان کے آئین کے مطابق ”غیر مسلم“ ہیں اس کے باوجود ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت کی جاتی اور وہ ان میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ کو نہ صرف الزام مسترد کرنا ضروری تھا بلکہ بہتر عمل یہ ہے کہ قادیانیوں کو اقلیت قرار دیئے جانے کی پوری کیفیت اور حالات بھی بتائے جائیں کہ یہ حضرات بیرون ملک رہ کر پاکستان کے خلاف سازش نہ کریں کہ ان کے لئے متبرک قادیان ہے جو بھارت میں ہے اور بھارتی حکومت ہی ان کو شہ دیتی ہے۔

مزید :

رائے -اداریہ -