احتساب عدالت، شہباز شریف کے اہلخانہ کی منجمد اثاثوں کے فیصلہ پر نظر ثانی کیلئے درخواست دائر 

  احتساب عدالت، شہباز شریف کے اہلخانہ کی منجمد اثاثوں کے فیصلہ پر نظر ثانی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے اہلخانہ نے اپنے اثاثوں کو منجمد کرنے کے عدالتی حکم پر نظر ثانی کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائرکردی ہے۔ یہ درخواست حمزہ شہباز اور نصرت شہباز کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔جس کی سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد ہوگی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کی درخواست پراثاثہ جات کو منجمد کرنے کا عدالتی حکم درست نہیں،درخواست میں عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ اثاثہ جات منجمد کرنے کے اقدام پر نظر ثانی کرتے ہوئے یہ حکم واپس لیا جائے،یادرہے کہ عدالت نے شہبازشریف،حمزہ شہباز،نصرت شہباز،تہمینہ درانی اور کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے رکھاہے،نیب کا موقف تھا کہ میاں شہباز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں،شہباز شریف کی فیملی نے اربوں روپے کی جائیدادیں بنا رکھی ہیں،جائیدادیں منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائی گئیں ں،شہباز شریف،ان کی بیگمات اور بیٹوں کی مختلف مقامات پر موجود 23 جائیدادیں ہیں،شہبازشریف ان کی اہلیہ اور بیٹوں کے تمام اثاثے منجمند کئے جائیں۔
درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -