ماتحت عدالتوں کے عملے کی آن لائن ٹریننگ کاشیڈول جاری

ماتحت عدالتوں کے عملے کی آن لائن ٹریننگ کاشیڈول جاری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے عملے کی آن لائن ٹریننگ کاشیڈول جاری کردیاہے،اس سلسلے میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام اضلاع کے سیشن ججوں کو آن لائن ٹریننگ کے لئے اقدامات کے لئے مراسلہ جاری کردیاہے۔آن لائن ٹریننگ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام کروائی جائے گی، ماتحت عدالتوں کے عملے کی ٹریننگ کے لیے جنوری سے اپریل تک سات سیشن مقرر کئے گئے ہیں۔تین جنوری کو بھکر، چکوال، اٹک، بہاولنگر اور بہالپور کے عدالتی عملے کو ٹریننگ کروائی جائے گی جبکہ اکتیس جنوری اور یکم فروری کو چنیوٹ، ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات اور لاہور کے عملے کو ٹریننگ دی جائے گی،7اور 8فروری کو حافظ آباد، جھنگ، خانیوال، جہلم، قصور اور لاہور جبکہ اکیس اور بائیس فروری کو لیہ، لودھراں، منڈی بہاء الدین، میانوالی،خوشاب اورلاہورکے عدالتی عملے کی آن لائن ٹریننگ شیڈول کی گئی ہے،6 اور 7مارچ کو ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، ملتان، مظفر گڑھ، نارووال اور لاہور کے عدالتی عملے کو ٹریننگ دی جائے گی۔ 20 اور 21 مارچ کو راجن پور، راولپنڈی، پاکپتن، رحیم یار خان، ساہیوال اور لاہور کے عدالتی عملے کو ٹریننگ دی جائے گی،مراسلہ کے مطابق3 اور 4 اپریل کو سرگودھا، سیالکوٹ، وہاڑی، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لاہور کے عدالتی عملے کو آئن لائن ٹریننگ دی جائے گی۔لاہور کی ماتحت عدالتوں میں عملے کی بڑی تعداد کے پیش نظر انہیں 6حصوں میں تقسیم کیا گیاہے۔

ماتحت عدالتیں

مزید : صفحہ آخر


loading...