ایل ایم سی کے 11ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کیخلاف دائردرخواستیں، ایڈمنسٹریٹر کو فیصلہ کرنیکاحکم

ایل ایم سی کے 11ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کیخلاف دائردرخواستیں، ایڈمنسٹریٹر ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے 11ورک چارج ملازمین کو حکومتی پالیسی کے تحت ریگولر نہ کرنے کے خلاف دائردرخواستیں ایڈمنسٹریٹر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو بھجواتے ہوئے درخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کاحکم دے دیا۔بدرالزمان اودیگر کی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیاتھاکہ درخواست گزار ملازمین طویل عرصے سے عارضی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں درخواست گزاروں کو حکومتی پالیسی کے باجود ریگولر نہیں کیا جا رہا،جوغیر آئینی اقدام ہے ملازمین نے محکمے کو متعدد درخواستیں بھی دیں تاہم شنوائی نہ ہوئی،درخواستو ں میں استدعا کی گئی تھی کہ انہیں ریگولر کرنے کا حکم دیا جائے۔

ایل ایم سی

مزید : صفحہ آخر