مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی،بیرون ملک سفر کی درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی،بیرون ملک سفر کی درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں تاریخ سماعت مقررہونے کے باجود ای سی ایل سے نام نکلوانے اور پاسپورٹ کی واپسی کے لئے دائر مریم نواز شریف کی درخواستوں کی سماعت نہیں ہوسکی۔مسٹرجسٹس علی باقر نجفی اورمسٹرجسٹس انوارالحق پنوں پرمشتمل ڈویژن بنچ نے 23اور24دسمبرکو مریم نوازکی درخواستوں پرمزید کارروائی 26دسمبر پر ملتوی کی تھی،اس بنچ کے دونوں فاضل ارکان موسم سرما کی تعطیلات کے باعث رخصت پر تھے،جس کی وجہ سے یہ بنچ تحلیل ہوگیااوریہ درخواستیں سماعت کے لئے کسی دوسرے بنچ کو تفویض نہیں کی گئیں،امکان ہے کہ ان درخواستوں کی سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد ہوگی،لاہور ہائی کورٹ میں 8جنوری 2020ء تک موسم سرما کی تعطیلات ہیں۔

مریم نواز،درخواستیں

مزید : صفحہ آخر


loading...