پائلٹ کو جہاز اڑانے کی اجازت نہ دینے کیخلاف دائردرخواست، ڈی جی سول ایوی ایشن کو فیصلہ کرنے کاحکم

پائلٹ کو جہاز اڑانے کی اجازت نہ دینے کیخلاف دائردرخواست، ڈی جی سول ایوی ایشن ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ائیرلائن کے پائلٹ کو جہاز اڑانے کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائردرخواست ڈی جی سول ایوی ایشن کو بھجوا تے ہوئے درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کاحکم دے دیاہے۔درخواست گزارمحمود علی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھاکہ اسے محکمہ کی جانب سے ان فٹ قرار دیا گیا تھا،میڈیکل بورڈ کی جانب سے درخواست گزار کو فٹ قرار دے دیا گیا تھا، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے باوجود جہاز اڑانے کی اجازت نہیں دی جا رہی،محکمہ کو درخواست گزار کو جہاز اڑانے کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔

پائلٹ جہاز

مزید : صفحہ آخر


loading...