عمران خان ماضی کی حکومتوں پرالزام لگا کر اپنی نااہلی چھپا رہے ہیں: پیپلز پارٹی

عمران خان ماضی کی حکومتوں پرالزام لگا کر اپنی نااہلی چھپا رہے ہیں: پیپلز ...

  



اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ماضی کی حکومتوں پر الزامات لگاکر اپنی نااہلی کو چھپارہے ہیں،اپنی کارکردگی بتانے کے بجائے عمران خان دوسروں پر الزامات لگاکر گندی سیاست کررہے ہیں، نیربخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ اصلاحات کے نام پر عمران خان نے ملک کو ایک طفیلی ریاست بنادیا ہے،عمران خان 2020 کو تبدیلی کا سال قرار دے کر نئے لیبل سے پرانا منجن بیچ رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کرپشن ختم کرنا چاہتے ہیں تو اپنے دائیں بائیں لوگوں کا احتساب کریں، پی ٹی آئی حکومت کے دور میں 10 کھرب روپے سے زائد کے قرضوں اور واجبات میں اضافہ ہوا،عمران خان کے دور حکومت میں حکومتی شاہانہ خرچوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے، نیربخاری نے کہا کہ تبدیلی والوں کی حکومت میں ٹیکس جمع ہونے کی شرح میں چھ فیصد سے زائد کی کمی ہوئی۔دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے آٹھ لاکھ  بیس ہزار لوگوں کو نکالنے کی مذمت کرتی ہے۔حکومت اپنے لوگوں کو شامل کرنے کے لیے پہلے سے بی آئی ایس پی میں شامل لوگوں کو نکال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر سروے کے زریعے ان لوگوں کو شامل کیا گیا تھا حکومت نے تبدیلی کے نام پر تباہء اور بے روزگاری کا طوفان برپا کر رکھا ہے معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ مو جودہ حکومت کے دور میں بیس لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے گہے ہیں انہوں نے کہا کہ۔ورلڈ بینک نے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہونے والے سروے کو خوش آہند اور شفاف قرار دیا تھا۔

پیپلز پارٹی

مزید : صفحہ آخر