رانا ثنا اللہ کی رہائی سچ کی فتح،جھوٹ کے بادل جلد چھٹ جا ئینگے،حمزہ شہباز

  رانا ثنا اللہ کی رہائی سچ کی فتح،جھوٹ کے بادل جلد چھٹ جا ئینگے،حمزہ شہباز

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف نے رانا ثناء اللہ کی رہائی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سچ کے سامنے جھوٹ نہیں ٹھہر سکتا،سچائی ہمیشہ سچائی ہو تی ہے،جھوٹ کے بادل بہت جلد چھٹ جائیں گے۔ میاں نواز شریف کی بیماری ابھی تک ڈائیاگنوز نہیں  جیسے ہی ان کی بیماری ڈائیاگنوز ہو گی اور ٹھیک ہونگے وہ وطن واپس آ جائیں گے،پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنکی دعاؤں سے میاں نواز شریف کا علاج جاری ہے،گذشتہ روز ممبران اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ جو توقعات اور سبز باغ دکھائے گئے وہ بجلی ا ور گیس کے بلوں کی صورت میں بم بن کر برسے ہیں،ہر چیز کا منطقی انجام ہوتا ہے لیکن ان سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ 16 ماہ ہو گئے ہیں میری ایک ہی بات ہے اگر یہ حکومت ن لیگ کی نسبت 25 فی صد بھی پرفارم کر جائے تو شاباش دوں گا۔ 

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ آخر


loading...