سٹاک ماکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قدر 36پیسے بڑھ گئی، سونا فی تولہ 1000روپے مہنگا

سٹاک ماکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قدر 36پیسے بڑھ گئی، سونا فی تولہ 1000روپے مہنگا

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 799.47پوائنٹس اضافہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 94 ارب 54 کروڑ99لاکھ روپے بڑھ گئے۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تعطیل کے بعد گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا،کے ایس ای100انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے41148 پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا لیکن مارکیٹ کے اختتام پر799.47پوائنٹس کے اضافے سے 41127.79پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور 370کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے280کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ74میں کمی اور16میں استحکام رہا۔دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 36پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.87روپے سے بڑھ کر155.23روپے اورقیمت فروخت154.97روپے سے بڑھ کر155.33روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے154.60روپے سے بڑھ کر154.70روپے اور قیمت فروخت20پیسے کے اضافے سے154.90روپے سے بڑھ کر155.10روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں 15ڈالربڑھ کر1505ڈالرہوگئی، مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سوناایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزارروپے اضافے سے 87900ر وپے اوردس گرام سونے کی قیمت 857روپے کے اضافے سے بڑھ کر75360روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت100روپے کے اضافے سے بڑھ کر1070روپے اوردس گرام کی قیمت917روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ/ڈالر/سونا

مزید : صفحہ آخر


loading...