جدہ میں بریو 33”مکسڈمارشل آرٹس“ کا میدا ن آج سجے گا

جدہ میں بریو 33”مکسڈمارشل آرٹس“ کا میدا ن آج سجے گا

  



جدہ (محمد اکرم اسد) جدہ میں بریو 33”مکسڈ مارشل آرٹس“ کا میدان آج امیر عبداللہ فیصل سٹیڈیم میں سجے گا، دنیا بھر کے مختلف ممالک سے 22کھلاڑی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے جدہ پہنچ گئے، پاکستان کے مارشل آرٹس کے انٹرنیشنل کھلاڑی ضیاء مشوانی اور سعودی عرب کے عبداللہ القحتانی کے درمیان مقابلے کی بھرپور تیاریاں ہو رہی ہیں جبکہ دوسرا مقابلہ روس کے اکرام الیسکروو اور سویڈن جے ڈیگو گونزلیو کے درمیان ہو گا۔ پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر ضیاء مشوانی نے بات چیت کرے ہوئے کہا کہ یہ ان کی پاکستان سے باہر تیسری فائٹ ہے جبکہ اس سے پہلے وہ افغانستان، ابو ظہبی میں کھیل چکے ہیں جبکہ تین میں سے دو مقابلوں میں اعلی کامیابی حاصل کی۔ ضیاء مشوانی نے کہا کہ سعودی عرب میں محسوس کیا ہے کہ یہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد مارشل آرٹس سیکھ رہے ہیں جس کیلئے اچھے کوچز کی ضرورت ہے۔ضیاء مشوانی نے کہا کہ ان کے پرموٹر عدید شبیر دوسرے ملکوں جن میں بحرین، قطر، کویت سمیت دوسرے ممالک کی فیڈرشنوں سے رابطے میں ہیں اور جلد ہی مزید پروگرام طے ہوں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب میں ان کے مقابلے کو پسند کیا جائیگا، جس کیلئے کئی نئے داؤ پیچ آزمائے بلکہ متعارف کروائے جائینگے۔ ایک سوال کے جواب میں ضیاء مشوانی نے کہا کہ حکومت پاکستان کو بھی مارشل آرٹس کی طرف توجہ دینی چاہئے تاکہ نوجوانوں میں اس کھیل کی طرف رجحان بڑھے اور وہ منفی سرگرمیوں سے باز رہیں جبکہ یہ کھیل کسی ناگہانی صورتحال میں اپنے بچاؤ کیلئے بھی کام آتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کھیل کو نہ صرف مرد بلکہ خواتین بھی پسند کرتی ہے اور اس کھیل کی طرف متوجہ ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اس خوشی کا اظہار کیا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں یہاں حرم شریف کے قرب میں کھیلنے اور اپنے جوہر دکھانے کا موقع مل رہا ہے جبکہ مستقبل میں سعودی عرب کے دوسرے شہروں میں بھی پروگرام بنیں گے۔

جدہ/مقابلے

مزید : صفحہ آخر


loading...