وزارت غزاء تحفظ و تحقیق کا ٹیوب ویل ٹیرف پر کسانوں کو ریلیف مہیا کرنے پر فیصلہ

وزارت غزاء تحفظ و تحقیق کا ٹیوب ویل ٹیرف پر کسانوں کو ریلیف مہیا کرنے پر ...

  



اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزارت غزاء تحفظ وتحقیق نے ٹیوب ویل ٹیرف پرکسانوں کو ریلیف مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر توانائی ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت وزارت توانائی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے غزاء تحفظ وتحقیق اور وفاقی سیکرٹریز فنانس، توانائی اورغزا ء تحفظ وتحقیق نے شرکت کی۔ اجلاس کامقصد کسانوں کیلئے ٹیوب ویل ٹیرف کی مد میں ریلیف مہیا کرنا تھا۔اجلاس میں ایف پی اے کی مد میں وصول شدہ واجبات کی ادائیگی کیلئے کسانوں کو ریلیف مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت کسان نومبر، دسمبر میں وصول شدہ ایف پی اے کو جنوری 2020 اور جون 2020کے بیچ آسان اقساط میں ادا کر سکیں گے۔فیصلے کا نوٹیفکیشن وزارت توانائی سے جاری کر دیا گیا ہے۔

کسانوں کو ریلیف

مزید : صفحہ آخر