اے این ایف نے رانا ثنا کی رہائی  کا فیصلہ مایوس کن قرار دے دیا

  اے این ایف نے رانا ثنا کی رہائی  کا فیصلہ مایوس کن قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کی ضمانت کے فیصلے کو مایوس کن قرار دے دیا۔اے این ایف حکام نے اینکرز اور ایڈیٹرز کو رانا ثنااللہ کیس پر بریفنگ دی ہے۔اے این ایف حکام کے مطابق رانا ثناء اللہ کی ضمانت پر رہائی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ مایوس کن ہے۔انسداد منشیات فورس کے مطابق قانونی ٹیم فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کے لیے جا رہی ہے۔اے این ایف حکام نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے تین ماہ پہلے تک کی گئی سرویلنس کی فوٹیج موجود ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیر قانون اور موجودہ رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا،لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنااللہ کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔راناء ثنااللہ کی جانب سے دس دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروادیے گئے۔
اے این ایف 

مزید :

صفحہ آخر -