حاجی مقبول اور شاہد رفیق گروپ کے درمیان صلح، رانا شاہد نذیر بھی راضی

حاجی مقبول اور شاہد رفیق گروپ کے درمیان صلح، رانا شاہد نذیر بھی راضی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ پاکستان کے چیئرمین وحید اقبال بٹ،سابق چیئرمین ثناء اللہ،مرزا خان خلجی،جمال خان، مسعود شنواری،جاوید اختر،فیصل صبوری،ناصر خان،ابراہیم پراچہ،نذیراحمد،سعید خان، پیر عاقل شاہ پر مشتمل جرگہ نے حاجی مقبول گروپ اور شاہد رفیق گروپ کے درمیان صلح کرا دی،پنجاب کے چیئرمین راناشاہد نذیر کو بھی راضی کر لیا،حکم امتناعی واپس لینے کا فیصلہ، ہوپ پاکستان کے چاروں صوبوں کے مرکزی قائدین پر مشتمل جرگہ کی طرف سے ہوپ کے بحران کے حل کیلئے ایک اور بھر پورکامیاب کوشش،پنجاب کے دونوں دھڑوں الخدمت گروپ اور فاؤنڈر گروپ کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے جرگہ شاہد رفیق اور حاجی مقبول احمد کے گھر پہنچ گیا،ٹریڈ کے مفاد میں ایک ہونے اور اختلافات ختم کرنے کی درخواست کی،الخدمت گروپ کے چیئرمین حاجی مقبول احمد نے جرگہ کی آمد پر غیر مشروط طور پر حکم امتناعی واپس لینے کیلئے کا غذات جرگہ کو پیش کر دئیے،فاؤنڈر گروپ ک چیئرمین شاہد رفیق نے پنجاب میں مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد جرگہ کے موقف کی تائید کر دی،فاؤنڈر گروپ کا ایک حلقہ جرگہ کی آمد سے ناراض امتیاز بھٹی کی شاہد رفیق کے فیصلے کا ساتھ دینے کی درخواست،شاہد رفیق نے سلیکشن کی بجائے الیکشن کو پنجاب کے حج آرگنائزرکی فتح قرار دے دیا،ڈی جی ٹی اومیں الیکشن رکوانے کی ذیشان چودھری کی طرف سے دی گئی درخواست کے بعد ملک بھر میں ہونے والے انتخابات نہ صرف رک چکے ہیں بلکہ ہوپ پنجاب میں موجود دونوں دھڑوں میں ہر آنے والے دن میں غلط فہمیاں بڑھ رہیں تھیں،اختلافات شدت اختیار کررہے تھے،ڈی جی ٹی اومیں بھی ہوپ متنازعہ ہو رہی تھی،ہوپ کے بڑھتے ہوئے اختلافات کے حل کے لیے ہوپ کے چیئرمین وحید اقبال بٹ،سابق چیئرمین ثناء اللہ خان،مرزا خان خلجی،جمال خان،سندھ کے صدر نذیر احمد،اسلام آباد کے صدر ناصر خان،سابق چیئرمین جاوید اختر،محمد سعید،فیصل صبوری،مسعود شنواری،ابراہیم پراچہ نے جرگہ تشکیل دیا اور لاہور میں شاہد رفیق اور حاجی مقبول احمدکے گھر پہنچ گئے،دونوں کو ٹریڈ کے مفاد کا واسطہ دے کر باہم مل کر کام کرنے کی درخواست کی جسے دونوں گروپوں نے قبول کر لیا،حاجی مقبول احمد نے حکم امتناعی واپس لینے کے لیے ذیشان کی طرف سے کا غذات ثناء اللہ خان،وحید اقبال بٹ،جمال خان کو پیش کیے،حاجی مقبول احمد اور شاہد رفیق نے جرگہ کی آمد کا خیر مقدم کیا اور ان کے خیر سگالی جذبے کو سراہا۔
گروپوں میں صلح

مزید :

صفحہ آخر -