رانا ثنا اللہ کو 4ماہ26روز بعد رہائی ملی

     رانا ثنا اللہ کو 4ماہ26روز بعد رہائی ملی

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر) سابق وزیر قانون و مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو 4ماہ26روز بعد رہائی ملی۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے یکم جولائی 2019ء کو رانا ثنا اللہ کو پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے فیصل آباد سے لاہور آتے ہوئے گرفتار کیا تھا اور ان کی گاڑی سے 15کلو گرام ہیروئن برآمد ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔رانا ثنا اللہ کو اگلے روز انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے انہیں جوڈیشل کر دیا گیا تھا۔ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت ملنے پر رانا ثنااللہ چار ماہ 26روز بعد رہا ہوئے۔

رہائی ملی

مزید : صفحہ آخر