ٹرانسپورٹرز کا مطالبات کے حق میں 2جنوری سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان 

ٹرانسپورٹرز کا مطالبات کے حق میں 2جنوری سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان 

  



اسلام آباد(آئی ین پی) ٹرانسپورٹرز نے پنجاب کی بجائے ملک بھر میں اپنے مطالبات کے حق میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔چیئرمین پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس عصمت اللہ نیازی نے کہا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اورسندھ میں بھی پہیہ جام ہڑتال ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ 2جنوری کو اے سی، نان اے سی، چھوٹی بڑی تمام بسیں بند ہوں گی، اس کے علاوہ  ٹرک، منی مزدا، چھوٹے بڑے تمام ٹرالر بھی ہڑتال پر ہوں گے۔عصمت اللہ نیازی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹروے، ہائی وے، رنگ روڈ پر ٹول پلازہ، جرمانوں میں اضافہ سمیت دیگر اضافی ٹیکس واپس لیے جائیں۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو ہڑتال کو غیر معینہ مدت کیلئے بڑھا دیا جائے گا۔

ٹرانسپورٹرز/ ہڑتال 

مزید : صفحہ آخر


loading...