پیپلزپارٹی ہمیشہ کی طرح اب بھی مقبول عوامی جماعت،یوسف رضا گیلانی

           پیپلزپارٹی ہمیشہ کی طرح اب بھی مقبول عوامی جماعت،یوسف رضا گیلانی

  



راولپنڈی (آئی این پی)سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری اقتدار میں آکر ہرپاکستانی شہری کے مسائل کاخاتمہ کرینگے پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ کی طرح اب بھی مقبول ترین عوامی جماعت ہے،یہ ہراس شخص کی ترجمان ہے،جوحکمرانوں کے ہاتھوں مصائب کا شکار ہے۔یہ بات انھوں نے پاکستان پیپلزپارٹی این اے 60 کے نامزد امیدوا رمختارعباس کی جانب سے دیے گئے ناشتہ میں کہی،اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی کے سینئر رہنما نیئرحسین بخاری،قمر زمان کائرہ،شہلارضا،حسن مرتضیٰ،بابرجدون،خالدنوازبوبی،انصرکیانی،اقبال خٹک،توقیرعباسی ودیگرشامل تھے،جہاں ستائیس دسمبرکوبے نظیربھٹو شہید کی بارہویں برسی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کی تیاری سے متعلق انتظامات کاجائزہ لیاگیا اس موقع پر پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہاکہ بلاول بھٹو اپنی عمر سے کہیں زیادہ سنجیدہ قائد ہیں،ان کی فہم وفراست کی مثال کہیں نہیں ملتی،جب وہ موجودہ حکمرانوں کی عمر تک پہنچیں گے توان کے مقابلے پرکوئی ٹک نہیں پائے گا،صوبائی وزیرشہلارضا نے کہاکہ بی بی شہید کے لخت جگر بلاول بھٹو زرداری کاجلسہ تاریخ کاسب سے بڑا اورہم جلسہ ثابت ہوگا،ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی پیپلزپارٹی عوام کے دلوں پرراج کریگی،مختارعباس نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں،ان کی سربراہی میں صرف پیپلزپارٹی ہی نہیں،بلکہ پوراملک روشن مستقبل کی ضمانت بنے گا۔

یوسف رضا گیلانی

مزید : صفحہ آخر