کشمیری صحافی مقبول ویری حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

کشمیری صحافی مقبول ویری حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

  



سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں معروف کشمیری صحافی مقبول ویری حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبول ویری کو بدھ کی شام دل کا دورہ پڑنے پر فوری طورپر قریبی ہسپتال لے جایاگیا تاہم وہ جان بز نہ ہوسکے۔ مقبول نیوز پورٹل ویری سچ نیوز کے ایڈیٹر تھے۔ انہوں نے ریڈیوکشمیر سے اپنی صحافتی کیریئر کا آغاز کیا۔

کشمیری صحافی 

مزید : صفحہ آخر