ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے 

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں، خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے وقت شدید دھند پڑنے کا امکان ہے،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔صوبہ پنجاب کے میدانی اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سرگودھا، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور سے شدید دھند پڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔راجن پور، ظاہرپیر، ٹبہ سلطان پور، بھکر، پاکپتن، صادق آباد، اوکاڑہ، مظفرگڑھ اور جھنگ میں شدید دھند سے کے سبب حد نگاہ کم ہوگئی ہے۔بالائی سند ھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ، روہڑی، پڈعیدن اور جیکب آباد میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے جب کہ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ، قلات اور زیارت کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، کرک، صوابی اور نوشہرہ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔سب سے زیادہ سردی اسکردو اور استور میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت بالترتیب منفی 16 اور منفی 11 ریکارڈ کیا گیا۔
موسم

مزید :

صفحہ آخر -