تلنگانہ مارچ سے مودی حکومت اقلیتوں کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، فیصل واوڈا
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہاہے کہ ریاستی سرپرستی میں تلنگانہ مارچ ریاستی دہشت گردی سب سے بڑی مثال ہے۔جمعرات کو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے تلنگانہ مارچ پر بیان میں کہاہے کہ ریاستی سرپرستی میں تلنگانہ مارچ ریاستی دہشت گردی سب سے بڑی مثال ہے۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ تلنگانہ مارچ سے مودی حکومت کا مکروہ چہرہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ مارچ سے مودی حکومت اقلیتوں کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،آر ایس ایس جیسی دہشت گرد تنظیم کو مودی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔
فیصل واوڈا