سابق وفاقی وزیر ریلوے و کھیل میاں شمیم حیدر انتقال کر گئے

سابق وفاقی وزیر ریلوے و کھیل میاں شمیم حیدر انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سانگلاہل(تحصیل رپورٹر) سابق وفاقی وزیر ریلوے و کھیل میاں شمیم حیدر لاہور میں انتقال کر گئے،جنہیں لاہور میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا، نماز جنازہ آج 27دسمبر کی صبح 10بجے 16-K،ماڈل ٹاؤن گلبرگ iiiلاہور میں ادا کی جائے گی،میاں شمیم حیدر 2بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے،1985ء میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی پھر 2002ء کے الیکشن میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے،اسی دوران وہ وزیر ریلوے اور وفاقی وزیر سپورٹس بھی رہے،ان کے صاحبزادے میاں شاہد حیدر مسلم لیگ ق کے دور اقتدار میں بلدیاتی الیکشن میں تحصیل ناظم شاہ کوٹ منتخب ہوئے ہیں،میاں شمیم حیدر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری برجیس طاہر کو 2بارشکست دے کر اسمبلی میں پہنچے۔
انتقال

مزید :

صفحہ آخر -