منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام اسلامک آرٹ اینڈ کرافٹس کی افتتاحی تقریب

منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام اسلامک آرٹ اینڈ کرافٹس کی افتتاحی تقریب

  



لاہور (پ ر)منہاج یونیورسٹی کے زیر اہتمام سنٹر آف اسلامک آرٹ اینڈ کرافٹس کی افتتاحی تقریب،بین الاقوامی شہرت کے حامل اور خطاط مسجد نبوی ؐاستاد شفیق الزماں کی خصوصی شرکت۔تقریب میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمودشہزاد،رجسٹرار منہاج یونیورسٹی کرنل (ر)محمد احمد، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز شاہد نفیس،ڈائریکٹر ایڈوانسمنٹ سیل سہیل نواز ملہی اور ڈائریکٹر ایڈمن میجر (ر) سلمان جہانگیر نے شرکت کی۔ وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کہا کہ بین الاقوامی خطاط استاد شفیق الزماں کااعزاز ہے کہ وہ تین دہائیوں سے حرم شریف اور روضہ رسول ؐ میں بطور خطاط خدمات انجام دے رہے ہیں، مواجہ شریف اور روزہ رسول اکرم کی مبارک جالیوں کے اوپر نصب کتبے بھی استاد شفیق الزماں کے قلم سے لکھے ہوئے ہیں جو بڑی سعادت اور اعزاز کی بات ہے استاد شفیق الزماں نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ حکومت پاکستان سمیت دنیا کے دیگر مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ فن خطاطی کی خصوصی سرپرستی کریں اور اس فن کو باقاعدہ ایک مضمون کادرجہ دریا جائے۔تقریب میں منہاج یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان سمیت طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی

مزید : میٹروپولیٹن 1