ڈاکٹر اے آر خالد کی تصنیف ”کرسی کے چند کیڑے ملک ساراکھا گئے“شائع

  ڈاکٹر اے آر خالد کی تصنیف ”کرسی کے چند کیڑے ملک ساراکھا گئے“شائع

  



لاہور(پ ر) ممتاز محقق، دانشور اور مصنف ڈاکٹر اے آر خالد نے کہا ہے کہ ایسے تمام حکمرانوں کے لئے جو اپنے اقتدار میں اپنے ملک میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہ بنا سکیں جہاں وہ خود اپنا علاج کروا سکیں، شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے اور اس سے برا جرم یہ ہے کہ ایسے حکمران جو اپنے دور میں احتساب کا نعرہ لگائیں، عوام کو بے وقوف بنائیں اور خود قومی دولت لوٹیں، اور اپنے اس بھیانک جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کریں، اللہ کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔انہوں نے یہ بات اپنی نئی کتاب ”کرسیوں کے چند کیڑے ملک سارا کھا گئے“ میں پاکستان کے تین طاقتور حکمرانوں جنرل پرویز مشرف، نواز شریف اور آصف علی زرداری کی لا علاج بیماریوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھی۔ ان تینوں کی بد نصیبی یہ ہے کہ ان کی بیماریوں کی اندرون ملک اور بیرون ملک تشخیص ہی نہیں ہو رہی۔ یہ کتاب قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین علامہ عبدالستار عاصم فاروق چوہان کے زیر اہتمام شائع ہوئی ہے۔ کتاب ہر بک سٹال پر موجود ہے نہ ملنے کی صورت میں قلم فاؤنڈیشن والٹن روڈ سے رابطہ کریں۔ qalamfoundation3@gmail.com فون نمبر 0300-0515101, 0321-4788517

مزید : میٹروپولیٹن 1